لکھنو24جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)نازیبا تبصرے سے دلبرداشتہ بی جے پی کے نکالے گئے لیڈر دیاشنکر کی بیوی سواتی سنگھ اتوار کو اس معاملے میں اتر پردیش کے گورنر رام نائیک سے ملیں۔سواتی سنگھ اور دیاشنکر کی ماں نے گورنر سے ملاکت کر انہیں میمورنڈم سونپا۔تقریباََ 20منٹ تک سواتی اور ان کا خاندان گورنر کے ساتھ رہا۔اس میمو رنڈم میں ان قابل اعتراض نعروں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو مایاوتی کے حامیوں نے ان کے خلاف لگائے تھے۔ملاقات کے بعدسوات نے کہاکہ میں نے گورنر جی کو وقت دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔میں نے ان سے وہی بات کہی جو میں مسلسل میڈیا میں کہی رہی ہوں۔وہی شکایت لے کر میں ان سے بھی ملی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ میری بات اوپرپہنچا دیں گے۔سواتی نے بی ایس پی کارکنوں پرکارروائی کامطالبہ بھی کیا۔سواتی سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے گورنر کوایف آئی آرکی کاپی بھی سونپی۔سوات کے ساتھ ان کی ماں اور دیاشنکر سنگھ کی ماں بھی موجودتھیں۔اس سے پہلے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پریس کانفرنس کر کے دیاشنکر کی ماں، بیوی اور بیٹی کے بارے میں مبینہ طورپرقابل اعتراض بیان دینے کے معاملے میں اپنی پارٹی کے لیڈر نسیم الدین صدیقی کادفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ نسیم الدین نے کچھ غلط نہیں کیا بلکہ ان کے نعروں کاغلط مطلب نکالاگیا۔